ہیر ،قصور سے بارات میں آنیوالے اڑھائی سالہ بچے کی لاش جوہڑ سے بر آمد

ہیر ،قصور سے بارات میں آنیوالے اڑھائی سالہ بچے کی لاش جوہڑ سے بر آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل) ہےئر کے علاقہ میں بارات کے ساتھ آنے والے اڑھائی سالہ بچے کی لاش دو دن بعد گندے جوہڑ سے برآمد ہو ئی ہے، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا ہے۔ پولیس کے مطابق بچہ جوہڑ میں گرنے کی وجہ سے ہلاک ہوا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ ہےئر کے نواحی گاؤں جامن میں تین روز قبل قصور گنڈا سنگھ بارڈر سے بارات آئی تھی جس میں تنویر اور اس کا اڑھائی سالہ بیٹا محمد نبیل بھی شامل تھے۔ یہاں سے اچانک نبیل غائب ہو گیا جس کو کافی تلاش کرنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی اور گزشتہ روز وہاں کے جوہڑسے لاش برآمد ہو گئی جس کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جوہڑ میں گرنے سے بچے کی موت ہوئی ہے جبکہ یہ شبہ بھی کیا جا رہا ہے کہ بچے کو مارنے کے بعد کسی نے جوہڑ میں پھینک دیا ہو۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مر دہ خانے میں بھجوا دیا ہے، رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

مزید :

علاقائی -