مصری شاہ ، کپڑوں کو آگ لگنے سے خاتو ن جھلس کر شدید زخمی ہوگئی
لاہور(کر ائم سیل) مصری شاہ کے علاقہ میں کھانا پکاتے ہو ئے کپڑوں کو آگ لگنے سے خاتو ن جھلس کر شدید زخمی ہو گئی جس کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جا یا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق مصری شاہ کی رہائشی عالیہ کچن میں کھانا پکا رہی تھی کہ اچانک اس کے کپڑوں کو آگ لگ گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی،اس کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جا یا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔متاثرہ خاتون کی بہن نے بتایا کہ میری بہن کے دوپٹے کو آگ لگی تھی جس کی وجہ سے وہ جھلس گئی ۔