لاڑی اڈہ،65سالہ محنت کش پُر اسرار طور پر ہلاک

لاڑی اڈہ،65سالہ محنت کش پُر اسرار طور پر ہلاک
 لاڑی اڈہ،65سالہ محنت کش پُر اسرار طور پر ہلاک

  

 لاہور(کرائم سیل)لاری اڈا کے علاقہ میں 65سالہ محنت کش پُراسرار طور پر ہلاک ہو گیا،پولیس نے لاش کو مر دہ خانے میں بھجوا دیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ دل محمد روڈ گوالمنڈی کا رہائشی عبدالباسط اپنے گھر والوں سے لڑائی جھگڑے کے بعد لاری اڈا میں واقع آٹو مارکیٹ میں ملازمت کرتا تھا اور وہاں ہی رہتا تھا، گزشتہ روز اسکی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی ہارٹ اٹیک کے باعث ہلاک ہوا ہے تاہم لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی