لاہور اور ساہیوال جیلوں میں قتل کے دو مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور اور ساہیوال جیلوں میں قتل کے دو مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا،لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں ایک مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق پھانسی پانے والے مجرم طیب نے 2000ءمیں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک شخص ابرار حسین کو قتل کیا تھا۔ جبکہ دوسری پھانسی سنٹرل جیل ساہیوال میں دی گئی، جہاں دہر ے قتل کے مجرم جعفر کو علی الصبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔ مجرم جعفر نے 1997ءمیں اپنے ایک رشتہ دار خلیل اور اس کی بیٹی سعدیہ کو قتل کردیا تھا۔واضح رہے کہ ملک میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 50 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا یا جاچکا ہے۔