دبئی سے لاہور آنیوالی نجی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، بحفاظت اتار لیا گیا

دبئی سے لاہور آنیوالی نجی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، بحفاظت اتار لیا گیا
دبئی سے لاہور آنیوالی نجی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، بحفاظت اتار لیا گیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) ائر لائن کی دبئی سے لاہور آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ طیارے میں 143 افراد سوار تھے۔ ذرائع سی اے اے کے مطابق طیارے کے کپتان نے مے ڈے، مے ڈے کی کال دی۔ ائرٹریفک کنٹرول مہارت سے طیارے کو 37 ہزار فٹ سے 21 ہزار فٹ پر لے گیاجبکہ آکسیجن کم ہونے سے پائلٹ اور مسافروں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ سکھر کے اوپر پرواز کرتے ہوئے طیارے کا اندرونی پریشر کم ہو گیا بعدازاں لاہور ائرپورٹ پر پرواز کو بحفاظت اتار لیا گیا۔

مزید : لاہور