حکومت پنجاب کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کااعلان

حکومت پنجاب کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے ...
حکومت پنجاب کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کااعلان

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوہرممکن سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کردیا اورکہاہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے سفیر ہیں اور ان کے مسائل کا فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے۔

مزیدپڑھیں:یمن سے پاک بحریہ کا جہاز 182افراد کو لے کر پاکستان پہنچ گیا ،مسافروں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

 وزیر تعلیم رانا مشہودنے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں ان کے مسائل کے حل کے لئے اوورسیز پاکستانی کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، اوورسیز پاکستانی کثیر زر مبادلہ بھیج کر ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیر تعلیم نے کمشنر اوورسیز پاکستانی کمیشن کے ہمراہ وزارت خارجہ کے دفتر کا ہنگامی دورہ کیا اور سائلین کو پیش آنے والی مشکلات سے آگاہی حاصل کی۔ انہوںنے سائلین کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اوورسیز پاکستانی کمیشن کا قیام اس سلسلے میں بڑا معاون ثابت ہو گا۔انہوںنے کہا کہ جو عناصر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے اس موقع پر دفتر کے ہر سیکشن کا تفصیلی دورہ کیا اور ورکنگ کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی چیف آف پروٹوکول احمد فاروق نے وزیر تعلیم کو سائلین کو دی جانے والی سہولیات اور کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ وزیر تعلیم نے انہیں یقین دلایا کہ افرادی قوت کی کمی سمیت دیگر مسائل کو جلد حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔

مزید : لاہور