گورنر پنجاب کی تقرری ،عدالت نے وفاقی حکومت کو مزید مہلت دیدی

گورنر پنجاب کی تقرری ،عدالت نے وفاقی حکومت کو مزید مہلت دیدی
گورنر پنجاب کی تقرری ،عدالت نے وفاقی حکومت کو مزید مہلت دیدی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے گورنر کی تقرری سے متعلق لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو 7مئی تک مہلت دے دی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں قائم مقام گورنر کی تقرری کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی جس دوران اٹارنی جنرل نے عدالت سے گورنرپنجاب کی تقرری کیلئے مزید مہلت مانگی اور کہاکہ حکومت گورنر پنجاب کو تعینا ت کرناچاہتی ہے لیکن وزیراعظم اس وقت یمن کے مسئلہ میںمصروف ہے ۔ اس لیے عدالت سے درخواست ہے کہ حکومت کو گورنر کی تقرری کیلئے مزید مہلت دی جائے ۔عدالت کے فاضل جج نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ سات مئی تک گورنر کی تقرری کو یقینی بنایا جائے اورتقرری نہ ہونے کی صورت میں سیکریٹری ڈویژن کو طلب کیا جائے گا اور ان سے وضاحت لی جائے گی کہ گورنر کی تقرری کیوں نہیں ہوئی ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں