ہری پور میں مسافر بس پل سے نیچے جاگری،25افراد زخمی

ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک)ہری پور کے علاقے ترناوا کے قریب مسافر پل سے نیچے گرنے کے باعث 25مسافر شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مسافر بس میں 40مسافر سوار تھے کہ بس کو حادثہ پیش آگیا جس کے باعث زخمی ہونے والے 25افراد کو طبی امداد کیلئے قریبی ہستپال منتقل کر دیا گیاہے جہاں ان کی حالت خطر سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔