عمران خان کو اپوزیشن اتحاد میں شامل نہیں کرسکتے:خورشید شاہ

عمران خان کو اپوزیشن اتحاد میں شامل نہیں کرسکتے:خورشید شاہ
عمران خان کو اپوزیشن اتحاد میں شامل نہیں کرسکتے:خورشید شاہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قائد حزب اخلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ پارلیمنٹ میں آکر بھی اسمبلیوں کو بوگس کہنا عمران خان کا دوہر معیار ہے او ر اب عمران خان کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں۔قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ تحریک انصاف کو اپوزیشن اتحاد میں شامل کرنا ممکن نہیں ہے کیونکہ ہمارے اتحاد میں پی ٹی آئی کی مخال جماعتیں شامل ہیں اور جب تک اتحادی راضٰ نہیں ہوں گے اس وقت تک پی ٹی آئی کو اپوزیشن اتحاد میں شامل نہیں کرسکتے ۔

خورشید شاہ نے کہاکہ وزیراعظم کا کردار پارلیمنٹ کو فعال طریقے سے چلانا ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ نظام ہموار چلے اور جمہوریت پٹری سے نا اتر ے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں