زونگ نے فلم’فاسٹ اینڈفیوریئس 7‘ لانچ کردی،مفت ٹکٹ اور انعامات

زونگ نے فلم’فاسٹ اینڈفیوریئس 7‘ لانچ کردی،مفت ٹکٹ اور انعامات
زونگ نے فلم’فاسٹ اینڈفیوریئس 7‘ لانچ کردی،مفت ٹکٹ اور انعامات

  

لاہور(ویب ڈیسک)موبائل فون کمپنی زونگ کے تحت پاکستان ہالی ووڈبلاک بسٹرسیریز کا ساتواں سیکوئل’ فاسٹ اینڈ فیوریئس7‘ لانچ کردی گئی جوفلم بینوں میں بے پناہ پسند کیاجا رہا ہے ۔

    واضح رہے کہ زونگ نے حال ہی میں اس فلم کو یونیورسل سٹوڈیوز کے تعاون سے پاکستان میں لانچ کرنے سے قبل کراچی کے اوشن مال میں ایک پر وقار پریمیئر کا انعقاد کیا تھا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ شوبز سے وابستہ فنکاروں نے بھی شرکت کی ۔

 یہ پریمیئر زونگ کی 8 ہفتوں پر مشتمل انٹر نیٹ کمپین’ دی فاسٹسٹ گیٹس فیوریئس‘ کا حصہ ہے جس کے تحت زونگ صارفین فلم کے مفت ٹکٹس،ہونڈاCRZ سپورٹس کار اور دو افراد کا دوبئی کا ٹرپ جیت سکتے ہیں۔فلم کے مقامی ٹکٹس کی قرعہ اندازی ہفتہ وار بنیادوں پرہو گی جبکہ دوبئی میں یہ فلم دیکھنے کی قرعہ اندازی 10 اپریل کو اور Honda CRZ کی قرعہ اندازی 25 مئی کو ہو گی۔

اس پریمیئر میں ایک ایکسپیریئنس زون مخصوص کیا گیا تھا جہاں مہمانوں نے موبائل براڈ بینڈ ڈیوائسز پر 3G اور 4G انٹر نیٹ سروسز کی رفتار کا جائزہ لیا۔اس کے علاوہ ایک کمپین بھی منعقد کی گئی جس کے تحت مہمان اپنی پریمیئر کے موقع کی تصاویر کے ذریعے اپ لوڈ کر کے متعدد مصنوعات جیت سکتے تھے۔

    پریمیئر کے موقع پر معروف ٹی وی ہوسٹ انوشے اشرف کا کہنا تھا خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ زونگ نے اس فلم کو لانچ کرنے میں پہل کی ہے،اس طرز کی فلمیں پاکستان میں لانچ کرنے سے سینما انڈسٹری میں مقابلے کی فضاءقائم ہو گی ۔

مزید : لاہور