موٹر وے پر ہائی ایس اور ٹرالر میں تصادم ، دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق

موٹر وے پر ہائی ایس اور ٹرالر میں تصادم ، دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق
 موٹر وے پر ہائی ایس اور ٹرالر میں تصادم ، دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق

  

کلرکہار(مانیٹرنگ ڈیسک )موٹر وے پرسالٹ رینج میں ہائی ایس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے جنہیں فوجی فائڈیشن ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

 پولیس کے مطابق کلر کہار میں چکوال سے سرگودھا جا نے والی ہائی ایس بریک فیل ہونے کی وجہ سے بے قابوہوگئی اور اترائی پر موجود لاہورجانیوالے سیمنٹ سے لدے ٹرالر سے پیچھے سے جاٹکرائی۔حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونیوالوں میں سے کئی کی حالت نازک ہے ۔

عینی شاہدین کے مطابق ویگن تیز رفتاری میں ٹرالر سے ٹکرائی اوراُس کے پیچھے دھنس گئی۔

مزید : چکوال