کل ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑی گئیں ،اپوزیشن معافی مانگے:سپیکر
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج دورانی نے کہا ہے کہ کل اجلاس میں اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑی ہیں جس پر اپوزیشن کو معافی مانگنی چائیے۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر شہلا رضا کی زیر صدرات کل ہونے والے اجلاس میں ایم کیو ایم کے ارکان نے سپیکر کے خلاف احتجاج کیا تھاجس پر ڈپٹی سپیکر نے احتجاج کرنے والوں کے مائیک بند کر دئیے تھے اور اپوزیشن نے آئین کی کاپیاں پھاڑ دی تھیں جبکہ آج ہونے والے اجلاس میں سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج دورانی نے کہا ہے آئین کی کتاب پھاڑنے والوں کو بولنے کی جازت نہیں دونگا اپوزیشن پہلے معافی مانگے ۔ سراج درانی نے اپوزیشن لیڈر کا مائیک بند کر دیا جس پر اپوزیشن لیڈر شہریار مہر اور سپیکر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔