اداکارہ ریکھا نے حقیقی پیار کو اپنی جوانی کا راز قراردیدیا

اداکارہ ریکھا نے حقیقی پیار کو اپنی جوانی کا راز قراردیدیا
اداکارہ ریکھا نے حقیقی پیار کو اپنی جوانی کا راز قراردیدیا

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ریکھا نے پیار کو اپنی جوانی کا راز قرار دیدیااور کہاکہ اپنے خدا، اپنی ماں اور خود سے سچی محبت کرنی چاہئے کیونکہ محبوب بھی دغا دے جاتے ہیں لیکن یہ تین چیزیں دغا نہیں دیتیں۔

تفصیلات کے مطابق ریکھا نے اپنی جوانی اور جاذب نظردکھائی دینے کے راز سے بالآخر پردہ اُٹھادیا اور کہاہے کہ پیار اور طرز زندگی میں سادگی ان کی جوانی کا راز ہے، جب وہ صبح سویرے اپنے دل و دماغ میں اپنے لئے محبت بھر کر اٹھتی ہیں، وہ اپنے لئے ہر چیز بے حد پیار سے کرتی ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ ان کی جوانی کا راز یہ بھی ہے کہ شاہانہ طرز زندگی کی بجائے سادہ زندگی گزارنا پسند کرتی ہیں،کھانے میں سبزیاں اور انڈوں کا زیادہ استعمال کرتی ہیں، یوگا کرتی ہیں اور اپنے دل و دماغ کو منفی سوچوں سے پاک رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بے حد ضروری ہے اگر یہ عادت اپنا لی جائے تو نہ صرف زندگی آسان ہو جاتی ہے بلکہ کامیاب زندگی بھی گزاری جاسکتی ہے۔

مزید : تفریح