حکومت نے یمن کی جنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا:ذرائع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے یمن کی جنگ میں حصہ نہ لینے کافیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق حکومت یمن او رسعودی عرب کی جنگ میں حصہ نہ لینے اور فوج بھی نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیاہے اورحکومت اس کا اعلان مشترکہ پارلیمانی اجلاس کے اختتام پر کرے گی۔قومی اسمبلی میں جاری مشترکہ اجلاس میں کے دوران بھی بیشتر سیاسی جماعتوںنے یمن میں جنگ میں حصہ لینے پر حکومت کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیاہے تاہم حکومت نے بھی تمام سیاسی جماعتوں کے مشترکہ فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے یمن کی جنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیاہے ۔
گزشتہ روز آرمی چیف راحیل شریف نے بھی یہی کہا تھا کہ یمن میں فوج بھیجنے سے متعلق حتمی فیصلہ پارلیمنٹ ہی کرے گی ۔