عرب میں انقلاب آچکاہے ،ہم اسے نہیں روک سکتے اورنہ یہ ہماری ذمہ داری ہے:میر حاصل بزنجو

عرب میں انقلاب آچکاہے ،ہم اسے نہیں روک سکتے اورنہ یہ ہماری ذمہ داری ہے:میر ...
عرب میں انقلاب آچکاہے ،ہم اسے نہیں روک سکتے اورنہ یہ ہماری ذمہ داری ہے:میر حاصل بزنجو

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل پارٹی کے صدر میر حاصل بزنجو نے کہاہے کہ عرب میں انقلاب آچکاہے ہم اسے روک نہیں سکتے اور نہ ہی ہماری ذمہ داری ہے ۔قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے میر حاصل بزنجو نے کہا کہ جو کچھ ہو رہاہے کہ اسے مشروسطی کے تناظر میں لیاجائے ،ہم تاجک اور پشتون کے جھگڑے میں پھنسے ہوئے ہیں اور یمن میں قبائل کا جھگڑا ہے اس میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم مانیں نہ مانیں عرب سپرنگ کے بعد عرب دنیا کی سیاست بدل رہی ہے لیکن بد قسمتی سے عرب ملک یمن خانہ جنگی کی جانب جار رہاہے ۔ان کا کہناتھا کہ ہم سعودی عرب اور مقدس مقامات کا احترام کرتے ہیں ،ہم ایک دین کے ماننے والے ہیں لیکن ہم الگ قوم ہیں ،معاملہ مسلم امہ کا نہیں عرب ممالک کاہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں