دنیا کی طویل العمر خاتون گرٹریوڈ ویووربھی چل بسیں

دنیا کی طویل العمر خاتون گرٹریوڈ ویووربھی چل بسیں
دنیا کی طویل العمر خاتون گرٹریوڈ ویووربھی چل بسیں

  

آسٹن(نیوزڈیسک) دنیا کی طویل العمر خاتون کا اعزاز اپنے نام کرنیوالی گرٹریوڈ ویوورچند روز بعد ہی آرکنساس میں چل بسیں ، اُنہیں جاپان کی معمرترین خاتون کی 117سال کی عمرمیں وفات کے بعد چھ روز قبل ہی گنیز بک آف ورلڈریکارڈ نے دنیا کی معمرترین خاتون قراردیاتھا۔

برطانوی اخبار ’گارڈین‘ کے مطابق ویور1898ءمیں پیداہوئی تھیںاور موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاگیاہے کہ پیر کو صبح دس بجے وہ سلور اوکس ہیلتھ اینڈری ہیبلٹیشن سنٹرمیں چل بسیں ۔

ریکارڈ کے مطابق 17سال کی عمر میں1915ءمیں اُن کی شادی ہوئی تھی ، ایک اور ریکارڈ کے مطابق وہ اپریل میں اپنی 117ویں سالگرہ منانیوالی تھیں لیکن ایک گروپ اُن کی تاریخ پیدائش چار جولائی ہے ۔

کیمڈن کے میئرمیری ٹریسولینی نے بتایاکہ اُن کا ویورسے رابطہ ہواتھا، وہ نہایت شفیق اور پرعزم خاتون تھیں ، اُن کی برتھ ڈے پارٹی سے قبل اُن سے گفتگوہوئی تھی اور اگر آپ اُن سے پوچھتے کہ لمبی عمر کا راز کیاہے تو وہ کہتی تھیں کہ سکن موئسچرائزر استعمال کریں ، ہر کسی سے اچھے طریقے سے پیش آئیں ، پڑوسیوں سے محبت کریں اور اپنے گھر میں بنائی چیزیں کھائیں ۔

اُنہوں نے بتایاکہ نرسنگ ہوم اور کمیونٹی کے کئی لوگ ویور کی 117ویں سالگرہ منانے کا منصوبہ بنارہے تھے ۔

 

مزید : بین الاقوامی