پارلیمنٹ میں مینڈیٹ کی تلاش میں نہیں مشورہ لینے آئے ہیں ،جو فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوگا اسی پر عمل کیا جائےگا:نوازشریف

پارلیمنٹ میں مینڈیٹ کی تلاش میں نہیں مشورہ لینے آئے ہیں ،جو فیصلہ پارلیمنٹ ...
پارلیمنٹ میں مینڈیٹ کی تلاش میں نہیں مشورہ لینے آئے ہیں ،جو فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوگا اسی پر عمل کیا جائےگا:نوازشریف

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ پارلیمنٹ میں مینڈیٹ کی تلاش میں نہیں بلکہ مشورہ لینے آئے ہیں اور یمن کے معاملے پر ارکان پارلیمنٹ کے مشوروں کو نیک نیتی کے ساتھ پالیسی کاحصہ بنانا چاہتے ہیں ،اس لیے ایوان رہنمائی کرے کہ کون سی پالیس اپنائی جائے ۔وزیراعظم نوازشریف نے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے جتنی وضاح ت کر دی ہے اس سے زیادہ وضاحت مناسب نہیں تھی اورابھی کوئی ایسی چیزنہیں ہے جسے چھپا کر رکھا گیاہے ،سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپورساتھ دیں گے۔انہوں نے کہاکہ جو فیصلہ پارلیمنٹ میں ہو گا اسی پالیسی پر عمل کیا جائے گا ، سعودی عرب نے ضروریات پوری کرنے کا مطالبہ کیاہے اس لیے آپ بتائیں کہ کیا کیاجائے ۔

نواز شریف نے کہاکہ وہ ترکی گئے تھے وہاں سے کسی چیز کا اتنظار ہے جو کل تک معلوم ہو جائے گی ،ترکی کے صدر طیب اردگان ایرانی صدر سے ملنے کے بعد اپنی تجاویز دیں گے اور یمن کے معاملے پر ایران بھی اپنی پالیسی پر غور کرنا چاہیے ۔نواز شریف نے کہاکہ اگر باقی ممالک سے ملناہوا تو ترکی کے ساتھ مل کر معاملے طے کر سکتے ہیں ،پاکستان اور ترکی کی رائے یمن کے معاملے پر کافی حد تک ملتی ہے ۔نوازشریف نے کہاکہ پوری گفتگو ملک سے باہر جا رہی ہے اس لیے احتیاط سے بات کرنی ہو گی ۔

مزید : قومی /Headlines