جنسی ہراساں کیس ، پولیس نے روبیل حسین کو ’ بے گناہ ‘ قرار دیدیا

جنسی ہراساں کیس ، پولیس نے روبیل حسین کو ’ بے گناہ ‘ قرار دیدیا
جنسی ہراساں کیس ، پولیس نے روبیل حسین کو ’ بے گناہ ‘ قرار دیدیا

  

    ڈھاکہ(یو این پی)مقامی پولیس نے بنگلہ دیشی فاسٹ بولر روبیل حسین کو اداکارہ نازنین اختر ہیپی کی جانب سے دائر کردہ مقدے میں کلین چٹ دے دی، ادکارہ نے پہلے ہی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیشی ٹیم کی عمدہ پرفارمنس پر مقدمہ واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

 انویسٹی گیشن آفیسر حلیمہ خاتون نے ڈھاکہ کورٹ میں تفتیشی رپورٹ جمع کرادی جس میں پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی جانب سے عائد کردہ الزامات کے حوالے سے انھیں بولر کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔

، کیس کی سماعت 13 اپریل کو شیڈول ہے۔ واضح رہے کہ نازنین نے گذشتہ برس 13دسمبر کو میرپور پولیس سٹیشن میں روبیل پر شادی کرنے کے جھوٹے وعدے اور تعلقات پر مقدمہ دائر کیا تھاجس کے دو دن بعد انھیں چار ہفتوں کی ضمانت مل گئی تھی لیکن اس کیس میں 8 جنوری کو انھیں جیل بھیج دیاگیا تھا جس کے بعد عدالت نے 11 جنوری کو دوسری بار ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی دی تھی جس پر وہ ورلڈ کپ کیلیے آسٹریلیا کا سفر کرپائے تھے، تاہم میگا ایونٹ میں انگلینڈ کیخلاف بنگال ٹائیگرز کی فتح پر نازنین نے مقدمہ واپس لینے کا اعلان کردیا تھا۔

مزید : کھیل