یمن سے پاک بحریہ کا جہاز 182افراد کو لے کر پاکستان پہنچ گیا ،مسافروں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

یمن سے پاک بحریہ کا جہاز 182افراد کو لے کر پاکستان پہنچ گیا ،مسافروں کے ...
یمن سے پاک بحریہ کا جہاز 182افراد کو لے کر پاکستان پہنچ گیا ،مسافروں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کرچی (مانیٹرنگ ڈیسک)یمن میں محصور پاکستانیوں اور بھارتیوں کو لے کرآنے والا پا ک بحریہ کا جہاز پی ایس اصلت کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق جہاز میں 36غیرملکیوں سمیت 182افراد سوار ہیں ، جہاز میں سوار کچھ بچے اور خواتین بیمار ہیں جن کا پورٹ پر اترتے ہی چیک اپ کیا جائے گا ۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے کہ غیر ملکیوں کو کونصل خانوں سے رابطے کے بعد ان کے وطن روانہ کیا جائے گا ۔غیر ملکیوں میں11بھارتی ،8چینی ،8فلپائنی ،4برطانوی اور دوشامی شامل ہیں۔پاکستان پہنچنے والے محصورین کے اہل خانہ کی بڑی تعداد کراچی بندرگار پر پہنچنا شروع ہو گئی ہے ،جہاز پر موجود پاکستانیوں سمیت غیرملکیوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔

غیر ملکیوں سمیت پاکستانیوں نے پاکستان کے جھنڈے اٹھا ررکھے ہیں اور جہاز کے پاکستانی حدود کے اندر داخل ہونے کے بعد جہاز کو خصوصی ہوائی سیکیورٹی بھی دی گئی ۔

مزید : قومی /Headlines