دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام بارے خط سپریم کورٹ کو موصول

دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام بارے خط سپریم کورٹ کو موصول
دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام بارے خط سپریم کورٹ کو موصول

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے خط سپریم کورٹ کو موصول ہوگیا جس میں چیف جسٹس سے تین ججز پر مشتمل کمیشن کے قیام کی درخواست کی گئی ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے خط رجسٹرار سپریم کورٹ کو موصول ہوگیا جو چیف جسٹس ناصر الملک کو پیش کردیاگیاہے ۔ خط میں درخواست کی گئی ہے کہ چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے تین ججوں کے نام تجویز کریں۔ جوڈیشل کمیشن 45دنوں میں اپنی سفارشات پیش کرے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے 2013ء کے انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کی تحقیقات کے لئے کمیشن کے قیام کے لئے آرڈیننس جاری کیا تھا۔

مزید : اسلام آباد