بارشوں سے موسم خوشگوار،لاہور ، اسلام آباد سمیت چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ مزیدبارش کا امکان

بارشوں سے موسم خوشگوار،لاہور ، اسلام آباد سمیت چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ ...
بارشوں سے موسم خوشگوار،لاہور ، اسلام آباد سمیت چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ مزیدبارش کا امکان

  

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے موسم ایک بار پھر خوشگوار ہوگیا،محکمہ موسمیات کا مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال سمیت چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ سرگودھا، ملتان ، ڈی جی خان ، ڈی آئی خان ڈویژن ، زیریں فاٹا میں کہیں کہیں بارش ہوگی جبکہ اسلام آباد ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور، ساہیوال، فیصل آباد ڈویژن، کوہاٹ، پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن ، کوئٹہ، لاڑکانہ، سکھر ڈویژن گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

مزید : ماحولیات