ڈرون حملے، اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئی جی اسلام آباد کومقدمہ درج کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم

ڈرون حملے، اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئی جی اسلام آباد کومقدمہ درج کرکے رپورٹ ...
ڈرون حملے، اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئی جی اسلام آباد کومقدمہ درج کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو ڈرون حملوں پر سی آئی اے کے سٹیشن چیف کیخلاف ایف آئی آر تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں درج کرکے رپورٹ رجسٹرار کو جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ڈرون حملے میں کریم خان کے بیٹے اور بھائی کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔دوران سماعت آئی جی اسلام آباد طاہر عالم نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کے اندراج سے دو ملکوں کے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں لہٰذا عدالت اس معاملے پر حکم جاری نہ کرے ،دفتر خارجہ اس کیس میں اہم فریق ہے تاہم چیف جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ اس معاملے کی درخواست پر کارروائی ضرور ہوگی اور عدالتی حکم پر عمل درآمدیقینی بنائیں گے۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو حکم دیا کہ کریم خان کے بیٹے اور بھائی کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کرکے رپورٹ رجسٹرار اسلام آباد کے پاس جمع کرائی جائے۔

مزید : اسلام آباد