پی ٹی آئی کی اسمبلیوں میں واپسی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے لیگی رہنماء کی درخواست مستردکردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے استعفیٰ دینے والے اراکین کی اسمبلیوں میں واپسی کیخلاف درخواست پر رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراض کرتے ہوئے درخواست نمٹادی۔
رجسٹرار آفس کے مطابق عدالت سپیکر کو استعفوں کی منظوری کا حکم نہیں دے سکتی لہٰذااس معاملے پر سپیکر سے رجوع کیاجائے جبکہ تنخواہیں اور مراعات روکنے کا حکم سیکریٹری قومی اسمبلی دے سکتے ہیں ۔
یادرہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما ظفر علی شاہ نے پی ٹی آئی ارکان کی پارلیمنٹ میں واپسی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا اور اپنی درخواست میں وفاق، اسپیکر قومی اسمبلی، قائد ایوان، اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو فریق بنایا تھا۔