سانحہ یوحنا آباد،51ملزمان کی فہرست مسیحی رہنماؤں کے سپرد،عدم پیشی پر آپر یشن کا امکان

لاہور(آئی ا ین پی) پو لیس نے سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے،توڑ پھوڑاور ہنگامہ آرائی کرنے والے 51 افراد کی لسٹ مسیحی رہنماؤں کو بھجوا دی جبکہ مذکورہ افراد کو پیش نہ کیے جانے کی صورت میں گر فتاریوں کیلئے پو لیس کے آپر یشن کا بھی امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں سانحہ یوحنا آباد کے بعد دو افراد کو زندہ جلانے، توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور بلوہ میں ملوث مزید ملزمان کی شناخت کے لیے پولیس کی جانب سے نادرا کو ریکارڈ بھجوایا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا نے واقعہ میں ملوث مزید ایک سو ملزمان کی شناخت کے بعد ان کا ریکارڈ پولیس کو فراہم کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ چند روز تک انچاس ملزمان کی دوسری لسٹ مسیحی برادری کو بھجوائی جائے گی۔