ذکی الرحمان نظربندی کیس ،لاہور ہائی کورٹ نے ہوم سیکریٹری پنجاب سے جواب طلب کر لیا

ذکی الرحمان نظربندی کیس ،لاہور ہائی کورٹ نے ہوم سیکریٹری پنجاب سے جواب طلب ...
ذکی الرحمان نظربندی کیس ،لاہور ہائی کورٹ نے ہوم سیکریٹری پنجاب سے جواب طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی سے متعلق ہوم سیکرٹری پنجاب سے 9 اپریل تک جواب طلب کر لیاہے ۔
ذکی الرحما ن لکھوی نے اپنی نظربندی کیخلاف دائردرخواست کی سماعت جسٹس نورالحق قریشی نے کی ۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایاکہ وہ کسی بھی قسم کی ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث نہیں، بھارتی اور امریکی دباؤ پر چوتھی بار نظربند کیا گیا لہٰذا عدالت نظربندی کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا جائے۔
پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ ذکی الرحمان کے خلاف اہم شواہد ہیں، اوپن کورٹ میں ان شواہد کو پیش نہیں کر سکتے۔ عدالت عالیہ نے انہیں بند لفافے میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ہوم سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔

مزید :

لاہور -