بھائی سلمان خان کی زندگی پر فلم نہیں بناسکتا: ارباز خان

بھائی سلمان خان کی زندگی پر فلم نہیں بناسکتا: ارباز خان
بھائی سلمان خان کی زندگی پر فلم نہیں بناسکتا: ارباز خان

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار و ہدایت کار ارباز خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے بھائی سلمان خان کی زندگی پر فلم بنانے کا نہیں سوچ سکتے کیونکہ مداح ’دبنگ ہیرو‘ کے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں ۔

بھارتی اخبار’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق ارباز خان نہیں سمجھتے کہ سلمان خان کی زندگی سے وابستہ کوئی چیز خفیہ ہے جو مداحوں کے سامنے لائی جاسکے ، وہ ازخود فلم نگری کو مناچکے ہیں ۔ اُنہوں نے کہاکہ عمومی طورپر ایسی شخصیات کی زندگی پر فلمیں بنتی ہیں جن کے بارے میں لوگ زیادہ نہ جانتے ہوں ،ایسی شخصیات پر فلم بنانے کی وجہ نہیں یہاں تک آپ اُن کی زندگی کے بارے میں کوئی نئی چیز بتارہے ہوں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم سے متعلق اربازخان کاکہناتھاکہ یہ ڈائریکٹرنریج پانڈے کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگی کیونکہ بیشترلوگ دھونی کے بارے جانتے ہیں اور دیکھیں گے کہ فلم میں نئی کیا چیز سامنے لائی جاتی ہے ۔

مزید : تفریح