دنیا میں تاریخ میں پہلی مرتبہ فیس بک پر طلاق،عدالت نے اجازت دیدی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی ایک 26سالہ خاتوں فیس بک کے ذریعے طلاق کے حصول کا قانونی حق حاصل کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں ہیں۔
اخبار ”ڈیلی نیوز“ کے مطابق خاتون ایلا نورابیڈو اور وکٹر سینا کی سول میرج 2009ءمیں ہوئی مگر بعد ازاں طے شدہ طریقے کے مطابق دولہا دلہن کے آبائی وطن گھانا کے رسوم و رواج کے مطابق روایتی شادی نہ ہوسکی اور جوڑا کبھی بھی اکھٹے وقت گزارنے کا موقع نہ پا سکا۔دلہن ایلانورا کا موقف تھا کہ ان کا خاوند ان سے فون اور فیس بک کے ذریعے رابطہ ضروررکرتا رہا لیکن وہ باقاعدہ شادی شدہ زندگی نہیں گزار رہے تھے ۔
وہ شہر جہاں عمارتوں کے بیچوں بیچ تیل کے کنوئیں کام کر رہے ہیں
ان کا کہناہے کہ وہ طلاق چاہتیں تھیں اور اس کیلئے وکٹر کو قانونی نوٹس بھیجنا چاہتی تھیں مگر نہ اس کا کوئی رہائشی پتہ تھا اور نہ وہ کہیں ملازمت کرتاتھا ۔جب کسی بھی پتے پر اسے نوٹس بھیجنا ممکن نہ ہوا تو خاتون نے عدالت سے درخواست کی کہ مفرور خاوند کو فیس بک کے ذریعے طلاق کا نوٹس بھیجنے کی اجازت دی جائے ۔مین ہٹن میں سپریم کورٹ کے جسٹس میتھیو نے خاتون کی درخواست قبول کرتے ہوئے فیس بک کے ذریعے طلاق کا نوٹس بھیجنے کی اجازت دے دی ہے۔خاتون کے وکیل کی طرف سے پہلا نوٹس فیس بک میسج کے ذریعے بھیج دیا گیاہے جبکہ اگلے دو ہفتوں کے دوران دو مزید نوٹس میسج کے ذریعے بھیجے جائیں گے جس کے بعد عدالت طلاق کا فیصلہ کر د ے گی۔