پارلیمنٹ اجلاس کا افتتاح افسوسناک تھا،وزیراعظم لسی پی کر سوجاتے ہیں : ڈاکٹربابراعوان

پارلیمنٹ اجلاس کا افتتاح افسوسناک تھا،وزیراعظم لسی پی کر سوجاتے ہیں : ...
پارلیمنٹ اجلاس کا افتتاح افسوسناک تھا،وزیراعظم لسی پی کر سوجاتے ہیں : ڈاکٹربابراعوان

  

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ گذشتہ روز پارلیمان میں پیداہونیوالی صورتحال قابل مذمت ہے ، ایسے لگ رہاتھاجیسے کوئی شوپیش کیاجارہاہے ، وزیراعظم لسی پی کر سوجاتے ہیں اور ایشوز پر غور نہیں کرتے ۔

 پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹربابراعوان نے کہا کہ بھا رت کی غلامی کرنے والاپاکستان کا وزیر دفاع کیسے ہو سکتا ہے، اس شخص کو آج تک مسلح افواج کے ساتھ بارڈر پر نہیں دیکھا گیا، پارلیمنٹ میں کل افتتاح غیر سنجیدہ آدمی سے کروایا گیا، عمران خان کا کل اور آج کے حوالے سے فیصلہ درست ہے۔اُن کاکہناتھاکہ گذشتہ روز پارلیمنٹ کے اجلاس میں ایسا منظر پیش ہوا جیسے رنگیلا یا منور ظریف شو پیش کر رہا ہو۔

مزید : اسلام آباد