بنگلہ دیش آسان حریف نہیں، ا ن کے ملک میں ہرانا مشکل ہوگا: سرفراز احمد

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش آسان حریف نہیں،اس کو ا ن کے ملک میں ہرانا مشکل ہوگا۔
پی آئی اے کے چیئرمین جعفر ناصر اور ایم ڈی شاہنواز رحمان سے ملاقات کے بعد سرفراز احمد کو ان کی ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمنس پر گروپ4 سے 5 میں ترقی کا لیٹراورپانچ لاکھ روپے انعام بھی دیا گےا۔
اس موقع پروکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمدنے کہا کہ ایسے اقدامات سے کھلاڑی کی کارکردگی اور محنت میں اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے ٹریننگ شروع کردی ہے اور لاہور میں لگنے والے کیمپ میں مزید محنت کریں گے، بنگلہ دیش کے کھلاڑی تجربہ کار ہیں اور ا ن کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی۔