شہلا رضانے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو بیٹا کہہ کر مخاطب کیا

شہلا رضانے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو بیٹا کہہ کر مخاطب کیا
شہلا رضانے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو بیٹا کہہ کر مخاطب کیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپٹی سپیکر شہلا رضا نے شہر یار مہر اور سلیم راجپوت کو ”بیٹا “ کہہ کر مخاطب ہوتی رہیں جبکہ شہر یار مہر بھی شہلا رضا کو ”امی جی ” کا خطاب دیدیا ہے۔ ڈپٹی سپیکر شہلا رضا کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا ،دوران اجلاس میں شہریار مہر اور سلیم راجپوت کسی موضوع پر بات کرنے کے لئے کھڑے ہوگئے جس پر ڈپٹی سپیکر شہلا رضا نے دونوں حضرات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”بیٹا“ بیٹھ جاﺅ جس موضوع پر آپ لوگ بات کرنا چاہتے ہو وہ معاملہ عدالت میں ہے ۔جس کے بعد وہ اپنی سیٹ پر بیٹھ گئے لیکن جواب دیے بغیر نہ رہ سکے اور شہلا رضا کو کہا کہ ’امی جی‘یہ توآپ کا اختیاہے ۔جس پر شہلا رضانے کہاک ہامید ہے آپ ان الفاظ کا آئندہ خیال رکھیں گے جس پر ایوان میں زوردار قہقہ بلند ہوا۔

مزید : کراچی