اگر ایران آج ایٹم بم بنانا شروع کرے تو اسے کتنا وقت لگے گا؟جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

اگر ایران آج ایٹم بم بنانا شروع کرے تو اسے کتنا وقت لگے گا؟جان کر آپ کو یقین ...
اگر ایران آج ایٹم بم بنانا شروع کرے تو اسے کتنا وقت لگے گا؟جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایران نے جوہری تنصیبات کے حوالے سے معاہدہ کرلیا ہے جسے ایران اورمغربی دنیا میں بہت پذیرائی بھی ملی ہے۔اس معاہدے کی رو سے ایران نے آنے والے دس برسوں میں یورینیم کی افزودگی کی وہ حد کراس نہ کرنے کا اقرار کر لیا ہے کہ جو جوہری ہتھیار بنانے کے کام آ سکتی ہے۔ ایران نے پلوٹینیم تیار کرنے والے ایک پلانٹ کو بھی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور یہ بھی تسلیم کرلیا ہے کہ وہ سنٹری فیوجوں کی موجودہ تعداد 19000سے کم کرکے 5060تک لے آئے گا۔

روزنامہ پاکستان کے کالم نگار لیفٹینٹ کرنل(ر)غلام جیلانی نےاپنے تازہ کالم میں لکھا ہے کہ سنٹری فیوجوں کی اس تعداد (5060) سے جو یورینیم افزودہ ہوگی اس سے ایٹم بم بنانے میں ایک سال سے زیادہ کا عرصہ درکار ہوگا جبکہ اگر موجودہ 19000سنٹری فیوج چلتے رہیں تو ان سے تیار ہونے والی افزودہ یورنیم کا بریک اپ ٹائم صرف دو ماہ سے تین ماہ تک ہو سکتا ہے۔د وسرے لفظوں میں ایران کہ جو آج ایٹم بم بنانے میں تین ماہ لگا سکتا ہے، وہ اب دس برس کے بعد بھی مزید ایک برس تک ایسا نہیں کر سکے گا۔۔۔ اور سب سے اہم خبر یہ ہے کہ ایران کی تمام جوہری تنصیبات ہر وقت بین الاقوامی جوہری انسپکٹروں کے معائنے کے لئے کھلی رہیں گی۔۔۔ ان سب ’’مراعات‘‘ کے بدلے میں مغربی ممالک، ایران پر لگائی گئی ،پابندیاں اٹھا لیں گے۔

تفصیلی کالم پڑھنے کے لئے کلک کریں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -