لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بھارتی فوجیوں کا اسلحہ تباہ

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بھارتی فوجیوں کا اسلحہ تباہ
 لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بھارتی فوجیوں کا اسلحہ تباہ

  

سرینگر(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں ضلع کولگام کے علاقے منزگام میں بارش کی وجہ سے بھارتی فورسز کی ایک عمارت گر جانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ تباہ ہو گیا ہے۔

 کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمارت ایک پہاڑی کے دامن میں واقع تھی جو مسلسل بارشوں کے باعث زمین کھسکنے سے منہدم ہو گئی۔ حادثے کے وقت عمارت میں بھارتی پیرا ملٹری سی آرپی ایف کی 164ویں بٹالین سے وابستہ 50 اہلکار اور پولیس کے چند اہلکار بھی موجود تھے تاہم وہ پہلے ہی بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ سی آر پی ایف کی مذکورہ کمپنی کے ایک سینئر افسر نے کہا ہے کہ مسلسل کوششوں کے بعد عمارت پر پڑا ملبہ اگر چہ ہٹا لیا گیا ہے تاہم اس میں موجود اسلحہ کا ذخیرہ پوری طرح سے تباہ ہو گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی