سعودی عرب کے بعد برطانیہ سے بھی تارکین وطن کیلئے تشویشناک خبر آگئی

سعودی عرب کے بعد برطانیہ سے بھی تارکین وطن کیلئے تشویشناک خبر آگئی
سعودی عرب کے بعد برطانیہ سے بھی تارکین وطن کیلئے تشویشناک خبر آگئی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے بعد برطانیہ نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا۔

 غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف بنائی گئی حالیہ اصلاحاتی پالیسی پر عملدر آمد کا آغاز کر دیا گیااور اس کے تحت تارکین وطن کیلئے قانون نافذکرنیوالے اداورں نے کارروائی شروع کردی۔

 امیگریشن حکام کا کہنا ہے اصلاحاتی پالیسی کے تحت ملک میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغاز کر دیا ہے اور ایسے تمام تارکین وطن جو کہ نئی پالیسی کی شرائط پر پورا نہیں اترتے انہیں حراست میں لے کر اپنے اپنے ممالک ڈیپورٹ کر دیا جائے گا۔

یادرہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں اپنے قوانین میں سختی لاچکاہے جس کی وجہ سے تارکین وطن کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔

مزید : انسانی حقوق