پاکستان نے امریکہ کی داعش کیخلاف جنگ میں مدد کی درخواست کو مسترد کردیا:مشاہد حسین
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ امریکہ نے داعش کیخلاف جنگ میں پاکستان سے مدد کی درخواست کردی ہے جسے پاکستان نے مسترد کردیاہے ۔قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کے دوران اپنی تقریری میں مشاہد حسین نے کہ پاکستان کے ہزاروں فوجی ملک کے اندر دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مصروف ہیں ،امریکہ نے باضابطہ طور پر پاکستان سے درخواست کی تھی کہ عرا ق،شام، کردستان اورمشرق وسطیٰ کے دیگر علاقوں سے داعش کے خاتمہ کیلئے پاکستان کو امریکہ کی عسکری مدد کرنی چاہیے لیکن پاکستان نے امریکی درخواست کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاکہ یہ پاکستان کے قومی مفادکے منافی ہے ۔