پاکستان نے بھارت کیلئے مثال قائم کر دی

پاکستان نے بھارت کیلئے مثال قائم کر دی
پاکستان نے بھارت کیلئے مثال قائم کر دی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پڑوسی ملک بھارت پاکستان کے خلاف سازش کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا اور ہر وقت کسی نہ کسی طرح پاکستان کے خلاف مذموم ارادوں کو عملی جامعہ پہنانے کی تگ و دو میں رہتا ہے لیکن پاکستان بھارتی شہریوں کو نہ صرف یمن سے بحفاظت نکال لایا ہے بلکہ انہیں گھروں کو روانہ کرنے کیلئے خصوصی طیارے کی پیشکش بھی کی ہے۔ پاکستان نے ایک بار پھر بھارتی شہریوں کے ساتھ بہترین سلوک روا رکھ کر بھارت کے منہ پر طمانچہ دے مارا ہے اور یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی کسی کے خلاف بھی برا ارادہ نہیں رکھتے خواہ وہ ازلی دشمن بھارت ہی کیوں نہ ہو۔

واضح رہے کہ بھارتی اور چینی شہری آج ہی پاکستانی بحری جہاز کے ذریعے یمن سے پاکستان پہنچے ہیں۔ ان میں سے کچھ مسافروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بحری جہاز کے عملے کی مہمان نوازی اور سفر کے دوران ملنے والی سہولیات کو بہترین قرار دیا اور کہا کہ وہ پاکستانیوں کے طرز عمل سے انتہائی متاثر ہوئے ہیں۔

بھارت کو پاکستان کے اس روئیے کو دیکھتے ہوئے اپنی حرکات پر شرم آنی چاہئے تاہم گزشتہ کئی سالوں میں تو ایسا نہیں ہو سکا اور امید ہے کہ اس بار بھی ایسا نہیں ہو گا اور بھارت پاکستان کے خلاف سازش کرنے سے کبھی باز نہیں آئے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں