سام سنگ کو غیروں کاٹیسٹ پسند نہ آیا، خود بھی ویڈیو جاری کر دی

سام سنگ کو غیروں کاٹیسٹ پسند نہ آیا، خود بھی ویڈیو جاری کر دی
سام سنگ کو غیروں کاٹیسٹ پسند نہ آیا، خود بھی ویڈیو جاری کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حال ہی میں انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں سام سنگ کے نئے سمارٹ فون گلیکسی S6 ، ایچ ٹی سی One M8 اور آئی فون 6 Plus پر ایک پریشر ٹیسٹ کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سام سنگ کا گلیکسی S6 اور S6 Edge اور آئی فون 6 Plus ایک ہی طرح کی فورس پر خم کھاتے ہیں۔ لیکن لگتا ہے کہ سام سنگ اس ویڈیو سے بالکل بھی خوش نہیں اور اسی لئے اس نے خود ہی اپنے سمارٹ فونز پر یہ ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر جاری کر دی ہے۔

واٹس ایپ سے ڈیلیٹ شدہ میسیجز، تصاویر اور ویڈیوز واپس لانے کا طریقہ۔۔۔
اس ویڈیو کو دیکھ یہ تو پتہ چلتا ہے کہ سام سنگ کے دونوں نئے سمارٹ فونز تقریبا 80 پاﺅنڈ کی فورس تک خم کھا سکتے ہیں اور شائد اس سے زیادہ کا دباﺅ بھی برداشت کر سکتے ہیں تاہم سام سنگ نے بتایا ہے کہ گلیکسی سمارٹ فونز کا یہ دباﺅ برداشت کرنا شاندار بات ہے کیونکہ جب بھی کوئی شخص اپنی پینٹ کی پچھلی جیب میں موبائل رکھتا ہے اور کسی جگہ پر بیٹھ جاتا ہے تو اس صورت میں موبائل فون پر محض 66 پاﺅنڈ کا دباﺅ ہوتا ہے۔
سام سنگ نے مزید کہا ہے کہ جن حالات میں ان دونوں سمارٹ فونز پر ٹیسٹ کئے گئے ہیں وہ شاذو نادر ہی پیدا ہوتے ہیں اور عام حالات میں موبائل فونز پر اتنا دباﺅ کبھی نہیں آتا۔ یہاں یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ یہ دونوں سمارٹ فونز ٹیٹانئیم سے نہیں بنے اس لئے ٹیسٹ کے دوران سامنے آنے والے دباﺅ سے زیادہ دباﺅ پڑنے پر ان کا ٹوٹنا لازمی ہے اسی لئے صرف ٹیسٹ کرنے کیلئے اپنے سام سنگ کے نئے سمارٹ فونز پر دباﺅ مت ڈالئے گا ورنہ نقصان کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے۔


[Galaxy S6 and S6 edge] 80lbf Three-Point Bend... by kami168