بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے ہدایت نامہ جاری کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق سیاسی جماعتوں کو ہدایت نامہ داری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے جاری کئے گئے ہدایت نامہ میں بلدیاتی انتخابات میں شمولیت کی خواہشمند جماعتوں کو 8 اپریل تک پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرٹیفکیٹ پر سیاسی جماعت کے سربراہ یا کسی بااختیار رہنماءکے دستخط ہونا ضروری ہے جبکہ 8 اپریل تک سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والے امیدوار تصور نہیں کئے جائیں گے۔