ایم کیو ایم تحریک انصاف سے خوفزدہ ہے:عمران اسماعیل

ایم کیو ایم تحریک انصاف سے خوفزدہ ہے:عمران اسماعیل
ایم کیو ایم تحریک انصاف سے خوفزدہ ہے:عمران اسماعیل

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم تحریک انصاف سے خوفزدہ ہے یہی وجہ ہے کہ لوگوں سے زبردستی ان کے شنا ختی کارڈ لیے جا رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کریم آباد میں اپنے انتخابی دفترکا انتخاب کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ این اے 246میں دھاندلی نہیں چلے گی اور ہمارا مقصد کسی سے جھگڑا کرنا نہیں ہے لیکن اگر ہم پر کوئی حملہ ہوا تو اس کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہو گی۔ان کامزید کہنا تھا کہ عمران خان کل کراچی کا دورہ کریں گے اور پرسوں پورا دن کریم آباد میں گزاریں گے۔

پاکستان نے امریکہ کی داعش کیخلاف جنگ میں مدد کی درخواست کو مسترد کردیا:مشاہد حسین

مزید : قومی