کسی ووٹر کا شناختی کارڈ نہیں لیا،اس حلقے میں پی ٹی آئی کا کوئی ووٹر نہیں :کنور نوید

کسی ووٹر کا شناختی کارڈ نہیں لیا،اس حلقے میں پی ٹی آئی کا کوئی ووٹر نہیں :کنور ...
کسی ووٹر کا شناختی کارڈ نہیں لیا،اس حلقے میں پی ٹی آئی کا کوئی ووٹر نہیں :کنور نوید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیوا یم کے رہنماکنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی نے حلقہ این اے246 میں کسی شخص سے شناختی کارڈ نہیں لیااور اس حلقے میں پی ٹی آئی کا کوئی ووٹر نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے ایم کیوا یم پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے حلقے میں لوگوں سے شناختی کارڈ لینا شروع کردیئے ہیں تاکہ الیکشن میں دھاندلی کی جا سکے جس کے ردعمل میں کنور نوید کا کہنا تھاکہ ان کی جماعت نے کسی سے کوئی شناختی کارڈ نہیں لیا ۔ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی الطاف حسین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتی ہے جو کہ کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔

بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے ہدایت نامہ جاری کر دیا

مزید : قومی