آئندہ انتخابات میں نوجوانوں کو ٹکٹیں دیں گے : سراج الحق

آئندہ انتخابات میں نوجوانوں کو ٹکٹیں دیں گے : سراج الحق
آئندہ انتخابات میں نوجوانوں کو ٹکٹیں دیں گے : سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ملک میں ہونے والےاگلے عام انتخابات میں 40 فیصد نوجوانوں کو ٹکٹ دے کر اپنا امیدوار نامزد کرے گی۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کا سرمایہ ہیں اور اسی لیے جماعت اسلامی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ عام انتخابات میں 40 فیصد اور بلدیاتی انتخابات میں 50 فیصد نوجوانوں کو بطور امیدوار نامزد کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آتے ہی پورے ملک میں میٹرک تک یکساں تعلیمی نظام رائج کرے گی اور پورے ملک میں ایک ہی نصاب پڑجایا جائے گا۔یمن میں جاری کشیدگی کے حوالے سے سراج الحق کا کہنا تھا کہ یمن میں باقائدہ جنگ امت مسلمہ کے لیے مشکلات پیدا کرے گی اور باقائدہ جنگ ہوئی تو پوری امت مسلمہ لپیٹ میں آ جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کو بھی اپیل کی ہے کہ یمن میں جنگ بندی کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ تمام معاملات جلد از جلد ختم ہو سکیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کے فوجی سامان کی فروخت کی منظوری دےدی