انسداد دہشت گردی عدالت نے 2 غیر ملکی ٹارگٹ کلرز سمیت 4 ملزموں کا جسمانی ریمانڈ دیدیا

انسداد دہشت گردی عدالت نے 2 غیر ملکی ٹارگٹ کلرز سمیت 4 ملزموں کا جسمانی ...
انسداد دہشت گردی عدالت نے 2 غیر ملکی ٹارگٹ کلرز سمیت 4 ملزموں کا جسمانی ریمانڈ دیدیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2 غیر ملکی ٹارگٹ کلرز سمیت 4 ملزموں کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 2 غیر ملکی ٹارگٹ کلرز ابراہیم اور کلیم کو پیش کیا جنہیں عدالت نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ان دونوں ٹارگٹ کلرز کا تعلق برما سے ہے اور تفتیش کے دوران 7 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد کے قتل کا اعتراف بھی کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار شکیل بنارسی اور عامر سرپھٹا سمیت 7 ملزموں کو بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے شکیل بنارسی اور عامر سرپھٹا کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ مزید پانچ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جن افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا ہے ان میں امان، ساجد، فیضان، حسیب اور محمد آصف شامل ہیں۔

مزید : کراچی /اہم خبریں