آئی ایم ایف کی پاکستان سے متعلق مالیاتی رپورٹ جاری ، پاکستان کی مزید یقین دہانیاں

آئی ایم ایف کی پاکستان سے متعلق مالیاتی رپورٹ جاری ، پاکستان کی مزید یقین ...
آئی ایم ایف کی پاکستان سے متعلق مالیاتی رپورٹ جاری ، پاکستان کی مزید یقین دہانیاں

  

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی سالانہ مالیاتی جائزہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں اقتصادی شرح 4.3 فیصد ہے اور مہنگائی کی شرح 5.5 تک رکھی جائے گی۔آئی ایم ایف کی جائزہ رپورٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ تیل کی قیمت میں کمی سے براہ راست مہنگائی میں کمی ہو گی اور کپاس کی قیمتوں میں کمی سے برآمدات میں بھی کمی ہو گی۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو کمی کا اعلان، گھریلو سلنڈر115،کمرشل 460 روپے سستا ہو گیا

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو مزید اہداف بھی دیے گئے ہیں جس کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے نادہندگان کا ڈیٹا تیار کیا جا رہا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف کو مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 36 لاکھ افراد کا ڈیٹا چیک کیا جائے گا ۔پاکستان کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ بجلی نقصانات کم کرنے کے لیے قیمتوں میں رد و بدل کیا جا سکتا ہے اور جون تک ان نقصانات پر قابو پانے کے لیے حکومت موثر پالیسی بنا رہی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ رواں سال بجلی پر 80 ارب تک سبسڈی بھی دی جائے گی۔یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے انتخابات سے قبل قرضوں کا کشکول توڑنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ایسا نہیں ہو سکا اور حکومت ایک مرتبہ پھر آئی ایم ایف کو یقین دہانیاں کروا کر مزید قرض لینے کی خواہشمند ہے۔

مزید : بزنس /اہم خبریں