وہ خطرناک بیماریاں جن کی تشخیص آنکھ کا معائنہ کر کے کی جاسکتی ہے

وہ خطرناک بیماریاں جن کی تشخیص آنکھ کا معائنہ کر کے کی جاسکتی ہے
وہ خطرناک بیماریاں جن کی تشخیص آنکھ کا معائنہ کر کے کی جاسکتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)کسی بھی مرض کی تشخیص سب سے اہم مرحلہ ہوتا ہے کہ اس طرح بیماری کا علاج شروع ہوجاتا ہے۔ماہرین چشم ایسے لوگ ہوتے ہیں جو آنکھ کی تشخیص کے دوران بڑی بڑی بیماریوں کا پتہ لگا لیتے ہیں۔
بلند فشار خون
اگر آپ کو بلڈ پریشر کا مسئلہ درپیش ہولیکن آپ کو اس کا علم نہ ہوتو آنکھ کے چیک اپ کے دوران آنکھ کی پتلی اور ریٹینا پر یہ پریشر جھلکتا ہے اور ماہرین چشم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ مسئلہ شروع ہوچکا ہے۔

مزیدپڑھیں:کچھ لوگوں کے منہ سے ہمیشہ بد بو کیوں آتی رہتی ہے؟سائنس نے معمہ حل کردیا
کینسر
اگر آپ کے جسم میں ٹیومر بننا شروع ہوگئے ہیں لیکن اس کا علم اتنی جلدی نہیں ہوپاتا۔لیکن جب بھی آنکھ کا چیک اپ کروایا جائے تو علم ہوجاتا ہے کہ جسم میں گلٹیاں بن رہی ہیں۔ماہرین چشم آنکھ میں خون کے دباﺅ کو سامنے سکھتے ہوئے یہ اندازہ لگا لیتے ہیں کہ خون میں گلٹیاں بن رہی ہیں۔
ذیابیطس
اگر ٹائپ2ذیابیطس کا مسئلہ شروع ہوگیا ہے تو آنکھ کی پتلی کے اندر خون بہہ جاتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کا علم آنکھوں کے ڈاکٹروں کو فوراًہوجاتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -