شوریٰ کونسل نے غیر ملکیوں کے دل کی بات کہہ دی ،ویزوں سے متعلق اہم ترین تجویز دے دی

شوریٰ کونسل نے غیر ملکیوں کے دل کی بات کہہ دی ،ویزوں سے متعلق اہم ترین تجویز ...
شوریٰ کونسل نے غیر ملکیوں کے دل کی بات کہہ دی ،ویزوں سے متعلق اہم ترین تجویز دے دی

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی شوریٰ کونسل نے ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے وزارت خارجہ سے کہا ہے کہ غیر ملکی کاروباری شخصیات کو سعودی کفیلوں کے سرٹیفکیٹ کے بغیر بزنس ویزا جاری کرنے پر غور کیا جائے۔

مزیدپڑھیں:ایران ایٹمی معاہدے میں عربوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے: سعودی عرب

”عرب نیوز“ کے مطابق یہ اہم پیش رفت شوریٰ کی ستائیسویں نشست میں سامنے آئی جس کا اجلاس ڈپٹی سپیکر امین الجعفری کی زیر صدارت ہوا۔ شوریٰ کونسل نے بزنس ویزا سے استفادہ کرنے والوں کا درجہ اطمینان جاننے کیلئے وزارت خارجہ کو کونسل آف سعودی چیمبرز کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

مزید : بین الاقوامی