سی ای سی اجلاس میں یمن کی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق مشاورت ہو گی: پرویز اشرف

سی ای سی اجلاس میں یمن کی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق مشاورت ہو گی: ...
سی ای سی اجلاس میں یمن کی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق مشاورت ہو گی: پرویز اشرف

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں یمن کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے اجلاس میں یمن کی صورتحال پر غور کیا جائے گا جس کے بعد پارلیمینٹ میں حتمی موقف اپنائیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت اور پارٹی کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس کل شام پانچ بجے بلاول ہاﺅس کراچی میں ہو گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں