23اپریل کو مرد حضرات خواتین کیلئے خو دناشتہ بنائیں ،ایم کیو ایم ہی کامیاب ہوگی :الطاف حسین

23اپریل کو مرد حضرات خواتین کیلئے خو دناشتہ بنائیں ،ایم کیو ایم ہی کامیاب ...
23اپریل کو مرد حضرات خواتین کیلئے خو دناشتہ بنائیں ،ایم کیو ایم ہی کامیاب ہوگی :الطاف حسین

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب کے دن کارکنوں کو عجیب وغریب  مشورہ دے دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ مر د حضرات 23اپریل کو گھر کی خواتین کیلئے سب سے پہلے خود نا شتہ بنائیں انشا اللہ ایم کیو ایم کا کارکن ہی کامیاب ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 246ایم کیو ایم کا حلقہ ہے اور 23اپریل کو ان کا امیدوار ہی سرخرو ہوگا ۔الطاف حسین نے یمن کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان چپقلش ختم ہونی چاہیے اور دونوں ممالک کو جنگ کی بجائے اپنے معاملات باہمی افہام وتفہیم سے حل کرنے چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ حالات جو بھی لیکن تمام مسائل کو بات چیت سے ہی حل کرنا چاہیے۔

بھارت کااپنے شہریوں کی آنکھوں میں مرچیں ڈالنے کا منصوبہ،ڈرون استعمال ہوگا

مزید : کراچی /اہم خبریں