ایڈ زسے متاثرہ اس 8سالہ بچے کے ساتھ گاؤں والوں نے کیا سلوک کیا ؟جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی

ایڈ زسے متاثرہ اس 8سالہ بچے کے ساتھ گاؤں والوں نے کیا سلوک کیا ؟جان کر آپ کی ...
ایڈ زسے متاثرہ اس 8سالہ بچے کے ساتھ گاؤں والوں نے کیا سلوک کیا ؟جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) ننھے بچے ماں باپ کے تحفظ کے بغیر ایک پل بھی نہیں رہ سکتے لیکن چبن میں ایک چھوٹے بچے کو اس کے اپنوں نے ہی گاﺅں بدر کردیا اور یہ طویل عرصے تک جنگلوں میں تنہا بھٹکتا رہا۔
شی چونگ قصبے کے لوگ 8 سالہ لوکن کن کی اپنے درمیان موجودگی سے اس قدر گھبرائے ہوئے تھے کہ انہوں نے انتہائی بے رحمانہ فیصلہ کرتے ہوئے اسے گاﺅں سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔ چینی میڈیا کے مطابق بچے کو اس کی ماں سے ایڈز کا وائرس منتقل ہوا تھا اور وہ اپنے سوتیلے دادا دادی کے پاس رہنے کیلئے چھوڑ دیا گیا تھا۔ پانچ سال کی عمر میں انکشاف ہوا کہ وہ ایڈز کا شکار ہے۔ مقامی سکول نے اسے داخلہ دینے سے انکارکردیا اور لوگ اسے اپنے پاس نہ بھٹکنے دیتے تھے۔ قصبے والوں نے اکٹھے ہوکر کن کن کے سوتلے دادا پر زور دیاکہ وہ بچے کوقصبے سے نکال دے۔ چونکہ اسے کوئی بھی قبول کرنے کو تیار نہ تھا لہٰذا بے رحم لوگوں نے اسے جنگل کی طرف دھتکار دیا۔

شیطان کا روپ دھار کر بچوں کے اوپر سے چھلانگ لگانے کی روایت
 یہ معصوم بچہ طویل عرصے تک انسانوں سے دور گھنے جنگلوں میںبے یارومددگار زندگی گزارنے پر مجبور رہا۔ بالآخر جب اس کے متعلق میڈیا میں خبریں شائع ہوئیں تو صوبہ شان شی کی حکومت حرکت میں آئی اور اسے ایڈز سے متاثرہ بچوں کے سکول Red Ribbon میں پہنچا دیا گیا۔ سکول انتظامیہ نے میڈیا کو بتایاکہ ننھے کن کن کی صحت شدید متاثرہوچکی ہے اور وہ جنگلوں میں تنہا زندگی گزارنے کی وجہ سے نفسیاتی مسائل کا بھی شکار ہوا ہے۔ بچے نے بتایا کہ اسے جنگل میں رات کے وقت بہت ڈر لگتا تھا جبکہ دن کے وقت اس کا بچوں کے ساتھ کھیلنے کو دل کرتا تھا مگر اسے دور دور تک کوئی انسان نظر نہ آتا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -