ایم کیو ایم عمران خان کے دورہ کراچی کے موقع پر جناح گراﺅنڈ خالی رکھے : عمران اسماعیل

ایم کیو ایم عمران خان کے دورہ کراچی کے موقع پر جناح گراﺅنڈ خالی رکھے : عمران ...
ایم کیو ایم عمران خان کے دورہ کراچی کے موقع پر جناح گراﺅنڈ خالی رکھے : عمران اسماعیل

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) این اے 246 ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم کو خبردار کیا ہے کہ عمران خان 9 اپریل کو کراچی دورہ پر آئیں گے اور اس دوران وہ جناح گراﺅنڈ بھی جائیں گے ۔اس لیے ایم کیو ایم اور انتظامیہ اس دن جناح گراﺅنڈ میں جلسے کی جگہ خالی کر دیں۔عمران خان کے دورہ کراچی کے حوالے سے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم جناح گراﺅنڈ کو خالی رکھے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ا دورے کے دوران عمران خان یادگار شہداءپر بھی جائیں گے اور کراچی آتے ہی سب سے پہلے وہ ان کے گھر آئیں گے۔این اے 246 میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ الیکشن فوج کی نگرانی مین کروائے جائیں تو تحریک انصاف بڑے مارجن سے جیتے گی۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتے لیکن کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ نہیں چاہتے۔انہوں نے بتایا کہ وہ کل لیاقت آباد کا دورہ کریں گے اور اپنے حلقے کے ایک ایک علاقے جائیں گے۔

خواجہ آصف نے ایوان میں آگ لگانے کی کوشش کی :فرحت اللہ بابر

مزید : کراچی