پارلیمنٹ میں واپس جانے کا فیصلہ کور کمیٹی کا تھا:عمران خان

پارلیمنٹ میں واپس جانے کا فیصلہ کور کمیٹی کا تھا:عمران خان
پارلیمنٹ میں واپس جانے کا فیصلہ کور کمیٹی کا تھا:عمران خان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ واپس جانے کا فیصلہ کو ر کمیٹی کا تھا میرا نہیں ۔عمران خان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں واپس جانا میرا فیصلہ نہیں تھا میرا موقف تھا کہ جو ڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد اسمبلی میں واپس جایا جائے مگر ہمارا اسمبلی میں واپس جانا کور کمیٹی کا فیصلہ تھا۔ان کا کہناتھا کہ کور کمیٹی اس بات پر متفق تھی کہ پارلیمنٹ میں واپس جا کر حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کیا جائے۔ان کامزید کہناتھا کہ وہ اب اسمبلی میں جائیں گے اور تیاری کے ساتھ جائیں گے۔

ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے بعد امریکی پاکستان کے خلاف سازش کرنے لگے

مزید : قومی /اہم خبریں