مسجد میں آگ لگانے والا شخص دنیامیں ہی عذاب میں مبتلا،گڑ گڑا کر معافیاں مانگنے لگا

مسجد میں آگ لگانے والا شخص دنیامیں ہی عذاب میں مبتلا،گڑ گڑا کر معافیاں ...
مسجد میں آگ لگانے والا شخص دنیامیں ہی عذاب میں مبتلا،گڑ گڑا کر معافیاں مانگنے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) دو سال قبل امریکی ریاست اوہائیو میں ایک مسجد میں آگ لگانے والے امریکی فوجی کو احساس گناہ نے اسے اس قدر مجبور کردیا ہے کہ اب وہ اپنے جرم کی گڑ گڑا کر معافی مانگنے پر مجبور ہوگیا ہے۔
رینڈی لین نامی سابق میرین نے ستمبر 2012ءمیں انڈیانا شہر کے نواحی علاقے تولیدو میں ایک مسجد میں گھس کر آتشزدگی کی تھی۔ عدالت نے اسے جرم ثابت ہونے پر بیس سال کی سزا سنائی تھی اور اس وقت وہ کیلیفورنیا کی ایک وفاقی جیل میں قید ہے۔ دو سالہ قید کے بعد رینڈی لین نے متاثرہ مسجد کی انتظامیہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں اس نے اپنے جرم پر سخت ندامت کا اظہار کیا ہے اور علاقے کے مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اسے معاف کردیں۔ اس نے خط میں لکھا ہے کہ اسے یقین نہیں آتا کہ اس نے اتنا قبیح جرم کیا۔ وہ کہتا ہے کہ اسے اس کے گناہ کے لئے معافی دے دی جائے تاکہ کسی طرح اس کے دل کو چین آجائے۔

وہ کاروباری جو اربوں روپے کا مالک ہونے کے باوجودبیوی سے جیب خرچ لینے پر مجبور ،وجہ انتہائی دلچسپ
 مسجد کی انتظامیہ کی طرف سے اسے جوابی خط میں لکھا گیا ہے کہ مسلم کمیونٹی کے دل میں اس کے لئے نفرت یا تعصب نہیں ہے اور اسے احساس ندامت اور بے قراری سے نجات پانے کے لئے خدا سے رجوع کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -